گاڑی کے رجسٹریشن پر رجسٹریشن بُک کی بجائے ایم وی آر کارڈ دیا جائیگا

صوبہ سندھ کے ایکسائز محکمے نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے جدید نظام اور طریقہ کار متعارف کروا لیا۔ اس طریقہ کار کے تحت اب صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران کاپی کی بجائے ایک ایم وی آر سمارٹ کارڈ جاری کیا جائیگا۔

صوبہ سندھ ایکسائیز اور ٹیکسیشن کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ایک بیان میں میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئےسیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر کارڈ کا اجراء ممکن بنا دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق اس عمل سے صوبے میں جاری رجسٹریشن بک کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ کارڈ محکمہ ایکسائز کے لئے گاڑی کی ملکیت اور دوسری جانچ پڑتال میں مددگار ثابت ہوگا

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!