ہونڈا موٹرسائیکل کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور: پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا کی جاب سے قیمتوں میں آئے دن ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ عوامی سواری شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

 

ہونڈا اٹلس موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کرتے ہوئے اس کا فوری طور پر اطلاق کر دیا ہے۔

 

ہونڈا کے 100 سی سی موٹرسائیکل کی نئی قیمت

نوٹی فیکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔ اس کی اب نئی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار500 روپے ہوگی۔

 

ہونڈا 70 سی سی موٹرسائیکل کی نئی قیمت

سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اکا ضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے اطلاق کے بعد یہ عوامی سواری اب 84 ہزار500 روپے میں فروخت ہوگی۔

 

ہونڈا 125 سی سی موٹر سائیکل کی نئی قیمت

اس کے علاوہ ہوںڈا 125 کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے، اس اضافے کے بعد اب یہ موٹر سائیکل 1 لاکھ 39 ہزار 500 روپے کی ہو چکی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!