منشیات فروشوں سے 16 لاکھ روپے کی رشوت، ایس ایچ او نوکری سے برخاست

لکی مروت؛ منشیات فروشوں سے ساز باز اور بدعنوانی پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے۔ برخاست ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او گمبیلا عرفان خان،کانسٹیبل غلام قادر اور کانسٹیبل زبیر شامل ہیں۔

تینوں نے 26 ستمبر کو ٹرک سے 120 کلو منشیات برآمد کی تھی،جس میں 117 کلو منشیات غائب کر لی تھی۔ منشیات فروشوں سے سولہ لاکھ رشوت لینے کا بھی الزام تھا۔

تینوں کے خلاف بدعنوانی پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا اور محکمانہ انکوائری ہوئی۔ اجرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر قیصرانی نے تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!