پشاور زلمی کا میچ نہ کھیلنے کی دھمکی پر پی سی بی نے وہاب اور سیمی کو میچ میں شرکت کی اجازت دے دی

کراچی: (خوشحال آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں شامل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا اس کو پیس کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کے پہلے میچ میں دونوں کی شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی فرنچائز کے مینجمنٹ کے مابین گزشتہ روز ایک ملاقات ہوئی جو کافی سنجیدہ اور سخت تھی۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک مختصر بیان جاری کیا گیا، اس بیان کے مطابق

“جمعہ کے روز بائیو سیفٹی ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب پشاور زلمی کے کپتان اور ہیڈ کوچ کی طرف سے معذرت قبول کرلی گئی ہے۔ پی سی بی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دونوں کو ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کی منیجمنٹ نے اپنی ٹیم کے کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے بغیر میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی۔ آپ نے اس سخت موقف پر ڈٹے رہنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کو ان کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی جو کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں کو میچ میں شرکت کی اجازت دی۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ پشاور زلمی کی ٹیم اور انتظامیہ نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے بغیر ٹیم جانے سے انکار کیا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.
یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!