ایسرا بلجیک ‘حلیمہ سلطان’ پشاور زلمی کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاورزلمی لیگ کی شروعات سے اب برینڈ ایمبیسڈر کے چناؤ میں ایک الگ مقام رکھتی ہے۔

20 فروری 2019 سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے فرنچائز نے اس بار تین خواتین کو اپنا ایمبیسڈر بنایا ہوا ہے۔

پشاور زلمی کی فرنچائز کے اس بار کے برانڈ ایمبیسڈر میں دو پاکستانی خواتین اداکارائیں اور ایک ترکش اداکارہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی فرنچائز کے برینڈ ایمبسڈر میں پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر شامل ہیں، اس کے علاوہ پشاور زلمی کے فرنچائز نے ترکش ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے مشہور کردار ‘حلیمہ سلطان’ جن کا اصل نام ایسرا بلجیک ہے کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔

ترکش اداکارا ایسرا بلجیک کے پشاور زلمی چائے کے مالک جاوید آفریدی نے بطور اپنا برانڈ ایمبیسیڈر فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے متعارف کروایا۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے پاکستان کے شہر لاہور اور کراچی میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ 21 فروری کو لاہور قلندر کے خلاف کھیلی گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.
یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!