گل پانڑہ کے قریبی ذرائع نے اس کی خفیہ شادی کی تصدیق کردی

مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی قریبی دوست نجیبہ فیض نے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں اس کی شادی پشاور میں رہنے والے ، پکتیا ، افغانستان کے ایک نوجوان سے ہوئی ہے ، لیکن خود گل پانڑہ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

پشتو گلوکارہ گل پانڑہ
پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے لگ گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے گل پانڑہ کی خفیہ شادی کے بارے میں یہ خبر شائع کی تھی۔ لیکن اس وقت کسی نے بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

نجیبہ فیض کا دعویٰ
اب گل پانڑہ کی قریبی دوست اور معروف فنکارہ نجیبہ فیض نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گل پاانی کی شادی ایک افغان باشندے سے ہوئی ہے۔

نجیبہ فیض سے ایک شخص نے ٹک ٹاک پر گل پانڑہ کی شادی کے بارے میں پوچھا۔ جواب میں نجیبہ فیض نے کہا ، “گلپانہ کی شادی ہوگئی ہے ، خدا کا شکر ہے ، اللہ اس کا بھلا کرے ، اس نے ہمارے افغان سے شادی کی ہے۔”

“زادران پکتیا کا رہنے والا ہے اوراللہ دونوں کو خوش رکھے.”

گلوکارہ گل پانڑہ کا ردعمل
پشتو گلوکارہ کل پانڑہ نے اس دعویٰ کے حوالے سے ایک میڈیا گروپ کو بتایا کہ ذرائع ابلاغ ہر ماہ انکی کسی نہ کسی سے رشتہ ازدواج سے متعلق خبریں دیتا رہتا ہے مگر ان میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔

گل پانڑہ کے مطابق پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی اس خبر میں کوئی صداقت موجود نہیں ہے، گلوکارہ نے کہا ہے کہ فی الحال وہ اپنی فنی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

گل پانڑہ سے شادی کرنے والا لڑکا کون ہے؟
ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتاتے ہوئے کہا کہ گل پانڑہ سے شادی کرنے والا افغان لڑکا پشاور میں پیدا ہوا اور اس کی پرورش بھی پشاور میں ہی ہوئی۔ وہ گل پانڑہ سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس نوجوان کا کوئی بڑی شناخت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کچھ عرصہ سے پشاور کی ایک مشہور دواخانہ یا فارمیسی میں کام کر رہا تھا، لیکن وہ طویل عرصے سے گل پانڑہ کے قریب تھا اور گل پانڑہ نے اس کی محبت کے سبب اس سے شادی کرلی ہے۔

گل پانڑہ کون ہے؟
27 سالہ گل پانڑہ پشاور کی رہائشی اور یونیورسٹی آف پشاور سے سماجی تعلیم یعنی ‘سوشل سٹڈیز’ میں ماسٹر کی سند حاصل کر چکی ہیں، گل پانڑہ کو اپنے فن کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

گل پانڑہ کو اب گلوکاری میں بین الاقوامی طور جانا اور پہچانا جاتا ہے، وہ اب پشتو کے علاوہ اردو اور فارسی زبانوں میں بھی گاتی ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!