ادکارہ جویریہ عباسی، جسکا سابق شوہر ان کا سوتیلا بھائی بھی ہے

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ عباسی نے وضاحت دی ہےکہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔

حال ہی میں جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کو اپنے سابق شوہر سے متعلق آگاہ کیا۔

 

شمعون عباسی اور جویریہ عباسی سوتیلے بہن بھائی کیسے؟

شو کی میزبان نے انکشاف کیا کہ جویریہ عباسی کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سے تھے، یوں یہ دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔

 

انوشے عباسی سے دونوں کا رشتہ

اس موقع پر جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سے افراد کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی لیکن درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ ان کی والدہ جویریہ کی امی اور والد شمعون کے ابو ہیں۔

 

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی اب کیا رشتہ ہے؟

واضح رہے جویریہ عباسی اور اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر شمعون عباسی کی طلاق ہو چکی ہے جب کہ دونوں کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جو ماڈل اور اداکارہ ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!