قصور؛ گیارہ ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو پھانسی کی سزاء

عدالت نے گیاہ ماہ کی معصوم بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے شخص کو پھانسی کی سزاء سنا دی۔ ایڈشنل سیشن جج شاہد بشیر نے جنسی زیادتی کے مجرم رفیق کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جُرمانے کا حکم سنایا۔

ملزم رفیق نے گزشتہ سال قصور کے پیرو والا روڈ پر ایک گیارہ ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ کے رپورٹ ہونے پر گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا تھا۔

متاثرہ بچی کے والد نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلے سے مطمئین ہیں۔ والد نے جنسی درندگی میں ملوث افراد کی سرعام پھانسی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ دوسرے اس سے عبرت لے سکیں۔

گزشتہ ایک عرصہ سے بچوں سے زیادتی کے واقعات نیں اضافہ کو دیکھ کر حکومت نے سخت سزاوں کی تجویز کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرمان کو نامرد بنانے کے قانون کے حق میں ہیں۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!