کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 12 نومبر بروز جمعرات کی شب کو پولیس موبائل پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے ـ

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مسلح افراد نے دستی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر ہونے والے دستی بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمی پولیس اہلکاروں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تین راہگیروں کو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں جن کی حالت اب بہتر ہےـ

تحریک طالبان پاکستان یا بلوچ حریت پسند تنظیموں سمیت کسی بھی کالعدم تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!