مشرف کو پھانسی کی سزاء سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ انتقال کر گئے

پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 20 دنوں سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار سیٹھکرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ وہ گزشتہ بیس دنوں سے بیگم کلثوم ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس وقار سیٹھ ہسپتال سے ہی دفتری امور چلا رہے تھے۔ وہ پہلے سے ہی شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، کرونا ست متاثر ہونے کے بعد ان کی نظر بھی کافی کمزور ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ جسٹس وقار سیٹھ نے غداری کیس میں سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو پھانسی کی سزاء سنائی تھی۔ اپنے فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے لکھا تھا کہ اگر پھانسی سے قبل مشرف کی موت واقعہ ہو جاتی ہے تو اس کی لاش کو تین روز کیلئے ڈی چوک اسلام آباد میں لٹکا دی جائے۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!