عمران خان پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملی کیس کے بعد پی ٹی وی حملہ کیس سے بھی بری ہو گئے

 

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملے کیس میں بری ہوگئے.

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباسی نے فیصلہ دے دیا. عمران خان نے کیس میں بری ہونے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت کو درخواست دی تھی.

وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے درخواست میں کہا تھا کہ میرے موکل عمران خان پر سیاسی مقدمے درج کئے ہیں. یہ مقدمہ چلنے سے صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا.

سرکاری وکیل نے بھی عمران خان کے وکیل کی دلائل کا حمایت کردیا جس کی وجہ سے اے ٹی سی جج راجہ جواد نے عمران خان کو بری کرنے کا فیصلہ کیا. اس کیس میں عمران خان اس سے پہلے ضمانت پر رہا ہوئے تھے.

یاد رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا دیا تھا جس کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو حکومت نے عمران خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!