صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایمبولینس سروس کو ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پشاور۔صوبہ بھر میں ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت محکمہ صحت میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس ہوا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں اس کو مزید بہتر بنانے اور ہمہ وقت ایمبولینس سروس کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں کے ایمبولینسسز کورسکیوں 1122 کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

معاملے کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ،سیکرٹری ریلیف،اسپیشل سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر رسکیو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اس معاملے میں تمام تر اقدامات جلد سے جلد کرنے کا حکم جاری کیا۔
اور اس حوالے سے نئے عملے کی بھرتی کا عمل بھی تیز کرنے ایڈہاک بھرتیوں کے لیے مخصوص لائحہ عمل ترتیب دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ جب کہ اس سلسلے میں لائے عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ ہفتہ تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس بلایا جائے گا۔

اس دوران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کا براہ راست عوام سے ہے اور اس کو ہر حال میں مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے اجلاس میں میڈیکل عملے کی ٹرانسفر پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!