ضلع کرک: معمولی تکرار پر فائرنگ کا واقعہ، ایک فرد کی ہلاکت اور دو زخمی

فائرنگ
فارنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک فرد ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ (فائل فوٹو)

کرک: خیبرپختونخواہ کے جنوبی ضلع کرک میں فائرنگ کے واقع میں دو نوجوان زخمی اور ایک کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ضلع کرک کے تحصیل تخت نصرتی کے علاقے زرکی نصرتی میں تین نوجوانوں کو گولی لگنے کی واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع قریب 12 بج کر 45 منٹ پر موصول ہوئی جس پر رسکیو 1122 نے امدادی کاروائی کیلئے میڈیکل سٹاف اور ایمبولینس جائے وقوعہ کی طرف روانہ کئے۔

فائرنگ واقعہ کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معمولی بحث مباحثہ کے باعث گولیاں چلیں اور تین افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق تین زخمی نوجوانوں میں سے وجاہت نامی نوجوان زخموں کو تاب نہ لاتےہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو کے اہلکاروں نےبروقت کاروائی کرکے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!