مریم نواز: پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔

انہوں نے کہا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔

شیئر کریں

مریم نواز: پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!