جنوبی وزیرستان: ایف سی اہلکاروں پر بم دھماکہ

ذرائع کے مطابق آج اتوار کے روز جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ایف سی (فرنٹیئر کور) کے اہلکاروں پر بارودی سرنگ کے ذریعے دھماکے کا واقعہ پیش آیا ـ

دھماکہ مومی کڑم مانڑہ کے علاقے میں صبح دس بجے کے قریب پیش آیا جس میں ایف سی کے چار اہلکار مارے گئے، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ـ

واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے چینل پر جاری ایک خبر میں قبول کی ہے ـ

محمد خراسانی نے دعوا کیا کہ ان کے ساتھیوں نے ایف سی اہلکاروں کے ایک مورچے کے اندر ہی بم نصب کیا تھا جو ایف سی اہلکاروں کے وہاں جانے پر پھٹ پڑا ـ

پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اب تک اس بارے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ـ

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!