ضلع کوہاٹ: شکردرہ کے قریب مسافر کوچ پر ٹرک گِرنے سے ہلاکتیں

شکردرہ ٹرک اور کوچ حادثہ
آموں سے بھرا ٹرک مسافر کوچ پر آ گِرا۔

کرک: جنوبی خیبرپختونخواہ میں ایک روڈ حادثہ میں کم سے کم چھ افراد کی ہلاکتوں اور 12 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انڈس شاہراہ، کڑپہ کے رنگین آباد چوک کے مقام پر ایک دلخراش حادثہ رونما ہوا، آموں سے بھرا ہوا ایک ٹرک جسکی رجسٹریشن نمبر E-2362 ہے ایک مسافر کوچ جسکا کا رجسٹریشن نمبر RIS-223 پر آ گرا۔

اس حادثے کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مسافر کوچ RIS-223 راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر شکردرہ آرہا تھا، کہ اس دوران آموں بھرا ہوا ایک ٹرک اس مسافر کوچ پر آگرا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع کوہاٹ: پولیس نے خود کار ہتھیاروں کی کھیپ افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ضلع کرک: ٹریفک حادثہ میں ایک فرد کی ہلاکت، ایک زخمی

مقامی میڈیا نے اس واقعے میں 6 ہلاکتوں کو رپورٹ کیا ہے۔ ان ہلاکتوں میں چار خواتین، کوچ کا ڈرائیور جسکی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے اور ایک مسافر شامل ہیں۔

شکردرہ ٹرک ایکسیڈنٹ

واقعے کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ آموں سے بھرے ہوئے ٹرک کے تلے آنے سے مسافر کو چ مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی اور زخمیوں کو نکالنا مشکل تھا، تباہ حال مسافر کوچ کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔

شکردہ کوچ حادثہ ہلاکتیں
کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں قریب 12 افراد زخمی ہوئی ہیں، ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر میتوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی اور زخمیوں کو کوہاٹ (کے ڈی اے) ہسپتال لے جایا گیا۔

ہسپتال زرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت اب بھی غیر ہے اور انہیں طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!