پشاور:قرنطینہ سینٹر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدار جاں بحق

پولیس
پولیس حکام کے مطابق تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

پشاور کے علاقہ دوران پور قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق پشاور کے علاقے دوران پور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پشاور سےنجی چینل کے رپورٹر لحاظ علی کا کہنا تھا کہ پشاور کے دوران پور میں قائم قرنطینہ سنٹر میں پولیس کانسٹبل نے غصہ میں آکر اپنے سب انسپکٹر اور ساتھی پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکار کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے ۔ موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ وجہ عنادکے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!