پاکستانی وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے دورے پر ہیں

عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان کہ یہ دورہ اقتصادی الحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم ازبک صدر شوکت میرزییو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا اعلی سطح وفد وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان سے کاروباری برداری کا بڑا گروپ بھی تاشقند جائے گا۔

پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت، اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ پاک، ازبک قیادت علاقائی اور عالمی امور پر بھی زیر غور کرے گی۔

دوطرفہ سطح پر متعدد معاہدات اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم پہلے پاک، ازبک بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔

دوطرفہ سطح پر مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہو گا۔ پاک، ازبک مشترکہ بزنس کونسل کا پہلا سیشن بھی آج منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم’’وسطی، جنوبی ایشیائی علاقائی ربط‘ پر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!