پہلے شوہر کے قاتل سے شادی کے بعد اسے قتل کے الزام میں پہلی قبائلی خاتون گرفتار

قبائیلی خاتون گرفتار
قبائلی خاتون کو اپنے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قبائلی اضلاع میں مبینہ طور پر پہلی بار ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی جرم کی نوعیت بھی انوکھی ہے۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے قاتل سے شادی کرکے انہیں قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب عنایت قلعہ کے قریب کشمیری بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر گلستان کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو بتایا کہ گلستان نامی شخص نے اس کے سابقہ شوہر شاہ زمین کو زہریلی انجکشن لگا کر قتل کیا تھا جس کےبعد انہوں نے شوہر کا بدلہ لینے کے لئے پہلے مقتول گلستان کے ساتھ دوستی اور بعد شادی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے گلستان کو قتل کرنے کے لئے کرایہ کا گھر لیا تھا اور اپنی حفاظت کے لئے پستول خریدی تھی جس پر انہوں نے اپنے دوسرے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!