ضلع کوہاٹ: پولیس نے خود کار ہتھیاروں کی کھیپ افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہتھیار
ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت پکڑے گئے افغان شہری سے اسلحے کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے پولیس پر امید ہے۔ (فائل فوٹو)

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑا جانیوالا اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر درہ آدم خیل سے کوہاٹ ٹل پاڑا چنار کے راستے افغانستان سمگل کیاجارہاتھا۔زیر حراست اسلحہ سمگلرکا تعلق افغانستان سے ہے جسکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت پکڑے گئے افغان شہری سے اسلحے کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد نے خود کار ہتھیاروں کی کھیپ افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی پولیس کاروائی کے حوالے سے بتایا کہ مسلسل انٹیلی جنس معلومات کی بنایاد پرایک اہم کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹرامجد حسین نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کوہاٹ شہر سے متصل واقع پشاور بائی پاس روڈ پر شہباز گل سبزی منڈی کے قریب ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھ۔

اس اثناء میں درہ آدم خیل کی طرف سے آنیوالے ایک مشکوک ٹرک نمبر EK-84P8کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی کے فیول ٹینک اور دیگر خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائے گئے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ٹرک میں سوار ہتھیاروں کے بین الاقوامی سمگلر افغان شہری فضل رحمان ولد طالب کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

خودکار ہتھیار
یہ اسلحہ ایک افغان شہری جسکا تعلق ایک بین القوامی سمگلنگ گروہ سے ہے افغانستان سمگل کرنے کیکئے کوشاں تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ (فوٹو: پولیس)

ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا کہ پکڑے گئے اسلحے میں 5کلاشنکوف،83پستول،45100کارتوس،درجنوں چارجرز اور ہتھیاروں کے کل پرزے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے ٹرک کے ذریعے کوہاٹ ٹل پاڑا چنار کے راستے پڑوسی ملک افغانستان سمگل کیا جارہا تھا جسکا گرفتار ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ڈی پی او سہیل خالد نے بتایا کہ ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت پکڑے گئے بین الاقوامی اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرتے ہوئے افغان شہری اور غیر قانونی اسلحہ کی نقل وحمل کے مقدمے میں نامزد ملزم فضل رحمان سے ہتھیاروں کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد نے بڑی تعداد میں اسلحہ کی پڑوسی ملک سمگلنگ ناکام بنانے کی کاروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں

ضلع کوہاٹ: پولیس نے خود کار ہتھیاروں کی کھیپ افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!