کراچی میں پولیس اہلکار کو چوری کرتے ہوئے دکاندار نے پکڑ لیا

کراچی: پولیس اہلکار چوری کرتے ہوئے دکانداروں کے ہتھے چڑھ گیا ـ

دکانداروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

الہ دین پارک میں مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانداروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شہری کے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار ایک روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر توڑی جانے والی دکانوں میں سے ایک دکان میں موجود کپڑے کے تھیلے بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!