ضلع کرک: ٹریفک حادثہ میں ایک فرد کی ہلاکت، ایک زخمی

خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک سے گزرتی ہوئی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ٹریفیک حادثے میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور ایک شخص زخمی ہوا۔

ٹریفک حادثہ ایک آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے پیش آیا، حادثہ کرک بازار سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تنگوڑی چوک کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ضلع ہیڈ کورٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق کرک تحصیل کے میٹھا خیل یونین کونسل سے بتایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!