گھریلو جھگڑا: باپ نے کمسن بچیوں کو قتل کردیا

 

ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقے کالا باغ داؤد خیل میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کمسن بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت ارفہ، علیشہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق داؤد خیل کی ہاؤسنگ کالونی میں ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے کے دوران گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال اور تین سال کی دو بچیاں موقع پر دم توڑ گئیں، پانچ سالہ بچی کو میانوالی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی داؤد خیل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سگندل باپ نادر خان ایک سال قبل خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیا گیا تھا۔

ڈی پی او میانوالی مستنصر فیروز نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دے دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!