ڈیرہ اسماعیل خان: رمضان المبارک میں چنگچی رکشہ کے بازار میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان: رمضان المبارک کے لئے ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا بازاروں میں چنگ چی سمیت کوئی گاڑی داخل نہیں ہو گی۔

انچارج ٹریفک وارڈن عزت خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری جو گاڑی رکھتے ہیں اور ان کی رہائش سٹی کے اندر ہے وہ فوری طور پر ڈی پی او آفس سے اپنا پاس بنوا لیں، بغیر پاس کے کسی گاڑی کو سٹی کے اندر نہیں چھوڑا جائے گا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے شہری قبل از وقت اپنی گاڑی کا پاس ڈی پی او آفس سے حاصل کر لیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور قانون کی نافذ کردہ ہدایات پر عمل کر کے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!