حقیقی آزادی مارچ: عمران خان ایک بار پھر سے کنٹینر پر، اسلام آباد منزل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے لیے ولی انٹر چینج سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور سے ہیلی کاپٹر پر ولی انٹر چینج پہنچے۔

عمران خان ولی انٹر چینج سے کنٹینر پر سوار ہوئے ۔ کنٹینر پرسابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

مارچ کرنل شیرخان انٹرچینج صوابی پہنچا تو خیبرپختونخوا بھر سے آئے قافلوں نے عمران خان کا استقبال کیا۔عمران خان کچھ دیر بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد کےلیے نکلیں گے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج ہرصورت اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ولی انٹر چینج پہنچ رہاہوں۔تمام لوگ ولی انٹر چینج پر پہنچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مارچ کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں۔پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!