اینکر، سیاستدان عامر لیاقت انتقال کر گئے

معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامرلیاقت حسین اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ وہ کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں رہائش پزیر تھے۔

انہیں فوری طور پرکراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ عامرلیاقت انتقال کرچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ اطلاع پرعامرلیاقت کے گھرمیں داخل ہوئے تو اندر ایک ڈرائیورموجود تھا جبکہ جنریٹربھی چل رہا تھا۔عامرلیاقت اپنے بسترپرتھے لیکن ہوش و حواس میں نہیں تھے۔

ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتقال کی تصدیق کی گئی۔

عامر لیاقت سال 2002 سے سال 2008 کے درمیان رکن قومی اسمبلی رہے تاہم 2018 کے انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامرلیاقت کے انتقال کی خبرقومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پہنچنے کے بعد اسپیکر قومی راجہ پرویزاشرف نے فوری طور پر کارروائی روکتے ہوئے اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!