خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے لیکچرر افراسیاب خٹک کا اپنے ایم ایس مقالے کا کامیاب دفاع

کرک: خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ جیالوجی کے لیکچرر افراسیاب خٹک نے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ان جیالوجی یونیورسٹی آف پشاور میں ایم ایس تھیسز کا کامیاب دفاع کرکے ڈگری مکمل کرلی۔

اس ضمن میں جاری کردہ یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ افراسیاب خٹک کے سپروائزر نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ان جیالوجی یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر محمد حنیف تھے جبکہ بیرونی ممتحن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ڈاکٹر فہد علیزئی تھے۔ اور ان کی تھیسز کوہاٹ بیسن میں فاسلز کی بنیاد پر چٹانوں کی سطحی ساخت کی عمر جانچنے اور غیر روایتی ہائیڈرو کاربن کی جانچ کرنا تھی۔

افراسیاب خٹک کی کامیابی پر شعبہ جیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نذیر الرحمان اور دیگر فیکلٹی نے مبارکباد دیتے ہوئے اسے ڈیپارٹمنٹ کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔

اسکے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جوہر علی، رجسٹرار محمد رشاد خٹک، ٹریژر حافظ اسماعیل خان، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس محمد رحیم، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فرید جلال اوریو نیورسٹی کے تمام عملے نے مبارکباد دی ہے۔

لیکچرر افراسیاب خٹک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارمیں اس کامیابی میں کردار ادا کرنے والےمختلف شخصیات کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں شعبہ جیالوجی کی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!