کرک یونیورسٹی کے لیکچرر غنی الرحمن نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔

کرک: خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیکچرر غنی الرحمن نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ک ۔

اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق غنی الرحمن نے گزشتہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔

ڈاکٹر غنی الرحمن کے سپروایزز ڈاکٹر انور غنی تھے جو پی ایچ ڈی مقالے کی دفاع میں موجود تھے۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے اس اہم کامیابی پر غنی الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لئے بروئے کار لائے۔

اس کامیابی پر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے رجسٹرار محمد رشاد خٹک ٹریژر حافظ اسماعیل خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس محمد رحیم ڈپٹی ڈایریکٹر آڈٹ فرید جلال ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر انور خان، ڈائریکٹر QEC محمد شاہ دین ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ عبدالسلام سمیت یو نیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے غنی الرحمان کو مبارکباد دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!