ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش

تہران: ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی خفیہ ایجنسی کے پروٹیکشن یونٹ کے چیف محمد کاظمی حسین طیب کی جگہ لیں گے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ حسین طیب پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلیمی کے مشیر کے فرائض انجام دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حسین طیب کو ایران میں اہم شخصیات کے قتل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں قتiranل ہونے والوں میں ایران کے ایرواسپیس ڈویژن کے رکن اور پاسداران انقلاب کے ایکسٹرنل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر کرنل علی اسماعیل زادے شامل ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!