لندن میں پاکستان مخالف مظاہرہ

افغانستان پاکستان میں بڑھتے تناؤ کے اثرات لندن پہنچ گئے، افغان مظاہرین کا پاکستان ہائی کمیشن پر دھاوا

لندن میں پاکستان مخالف مظاہرہ
لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے افغان شہریوں کا احتجاج ہوا۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین بڑھتے ہوئے تنائو کے اثرات برطانوی دارالحکومت لندن بھی پہنچ گئے جہاں مٹھی بھر افراد نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کو طالبان کا ہمدرد قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں افغان سفیر کی اغوا ہونے والی بیٹی کو انصاف مہیا کیا جائے، اس موقع پر ان سے تفصیلات طلب کرنے والے صحافیوں پر حملہ کردیا گیا۔

افغان مظاہرین نے اس موقع پر ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا اور ہنگامہ آرائی بھی کی۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی مٹھی بھر افغان مظاہرین لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کرچکے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!