روس نے ایک بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کو اپنا ’اتحادی‘ قرار دیا ہے

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
پاکستان سمیت روس کا کوئی بھی اتحادی امریکا کو فوجی اڈے فراہم نہیں کرے گا.

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاشقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں کسی ملک میں فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سمیت روس کا کوئی بھی اتحادی اب امریکا کو اپنی سر زمین میں فوجی اڈے نہیں دے گا۔

اس کا ذکر پاکستان پہلے ہی کر چکا ہے. یاد رہے یہ پہلی بار ہے کہ روس نے باضابطہ طور پر پاکستان کو کسی بین الاقوامی فورم پر اپنا اتحادی ملک قرار دیا ہے.

روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہ امریکا پاکستان کو راضی کرنے کی کوشش کرررہا کہ وہ اپنی سرزمین کو امریکی فوج کے استعمال کی اجازت دے دے۔

تاہم اب پاکستان سمیت روس کا کوئی بھی اتحادی امریکا کو فوجی اڈے فراہم نہیں کرے گا.

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!