سفارت کار اور این جی اوز افغانستان میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے، ملا برادر

ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کے بعد سفارت کار اور این جی اوز افغانستان میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے۔

ملا عبدالغنی برادر
طالبان افغان امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ملا برادر

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبان خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے اور سفارت کار اور این جی اوز بھی افغانستان میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے ۔

ایک بیان میں قطر میں موجود افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کی انخلا کے بعد افغانستان میں آئندہ نظام کی تشکیل پر سوالات ہیں، طالبان حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں جو ثقافتی روایات اور مذہبی قوانین کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے شرائط فراہم کرے ۔

ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان افغان امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ایک حقیقی اسلامی نظام افغانوں کے تمام مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔

ہماری طرف سے مذاکرات اور اس کی حمایت میں ہماری بھر پور شرکت اس بات کی کھلی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!