‘ظالم، بے اصول اور دہشت گرد ریاست اسرائیل القدس میں ان مسلمانوں پر بہیمانہ حملے کر رہی ہے’

انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان کا مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے اور مسلمانوں پر کظالم کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نےکہا ‘ظالم، بے اصول اور دہشت گرد ریاست اسرائیل القدس میں ان مسلمانوں پر بہیمانہ حملے کر رہی ہے جن کا واحد مقصد اپنے عقیدے اور ہزاروں سال پرانے اپنے گھروں اور زمینوں کی حفاظت کرنا ہے’۔ جو بھی خاموش ہے یا پھسپھسے مؤقف کا حامل ہے، وہ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔

ترکی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت متعلقہ عالمی اداروں کو متحرک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ یکجہتی کے عالمی نظام کو 5 ویٹو ممالک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ سلامتی کونسل اگر فوری طور پر ظلم نہیں رکواتی تو یہ 5 ممالک کے ٹیڑھ پن میں شریک ہونا ہوگا۔

ترک صدر کے مطابق کسی کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ القدس پوری دنیا ہے، اور وہاں کے مسلمان کل انسانیت ہیں۔ دنیا اگر القدس اور مسلمانوں کی حفاظت نہیں کرتی تو وہ اپنے آپ سے غداری کرے گی۔ بطور ترکی ہم مکمل عزم کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایردوان نے مزید کہا کہ تمام دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کو اسرائیل کے مسجد اقصٰی، القدس اور فلسطینیوں کے گھروں پر ہونے والے حملوں کے خلاف عملی طور میدان میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!