جنوبی افریقہ: تربیتی پرواز کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دوران تربیت دو جہاز ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ جوہانسبرگ میں ہوابازی کی ٹریننگ کے دو جہازوں کے ٹکرانے کے باعث ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جہازوں میں ٹکراؤ کا واقعہ جنوبی افریقہ کے معروف شہر جوہانسبرگ کے مضافات میں پیش آیا ہے۔

مرنے والے سعودی کا نام محمد بن احمد السیسی ہے جبکہ ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

ترجمان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حادثے کی تحقیقات کے بارے میں مسلسل آگاہی لے رہے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!