خاتون نے بیک وقت دس بچوں کو جنم دے دیا

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔بچوں میں  7لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران ہی لیڈی ڈاکٹر نے الٹرا ساؤنڈ کرکےبتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی خاتون کے یہاں 11 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم بچوں کی یہ پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!