وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کیخلاف طاقت کے استعمال کا اعلان

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے وفاقی حکومت کیخلاف طاقت کے استعمال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آزادی مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، اب صوبے کی فورس استعمال کریں گے، کارکنوں کی شہادت کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

حقیقی آزادی مارچ: عمران خان ایک بار پھر سے کنٹینر پر، اسلام آباد منزل
وزیراعلیٰ محمود خان نے انصاف لائزر فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں نے لیگل ٹیم سے مشاورت کی ہے، امپورٹڈ حکومت جو صوبے کیساتھ کر رہی ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں، جو کارکن شہید و زخمی ہوئے وفاقی حکومت کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، خان صاحب مارچ کا اعلان کرینگے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کرونگا، شہباز شریف مینٹل کیس ہے، بشام میں وہ اپنے کپڑے فروخت کرنا چاہتا تھا، چوری کے کپڑے کوئی نہیں خریدتا، وزیراعظم کو الٹی میٹم دے رہا ہوں کہ کے پی کا حق چھین کر رہیں گے، وفاقی حکومت کے خلاف مقدمات درج کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!