پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق متحدہ ریاست امریکہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالز موصول ہو گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کی اس رقم کے موصولی کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اس سے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) نے کہا تھا کہ گزشتہ 5 مہینوں سے ترسیلات زر دو ارب ڈالرز سے زیادہ رہے۔

رواں سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.3 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جبکہ اس کے برعکس سال 2019 میں اس رقم سے 14 فیصد کم رقم پاکستان بھیجی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ کی ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!