کراچی: پشتون تحفظ مومنٹ کا جلسہ، ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی میں پشتون تحفظ مومنٹ کا جلسہ، ہزاروں لوگوں نے شرکی کی، پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ پی ٹی ایم تمام بےگناہوں کی آواز ہے۔

اس موقع پر پشتون تحفظ مومنٹ کے بانی و سربراہ منظور پاشتین مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے سندھی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے اجرک ڈے کے حوالے سے سندھی اجرک بھی پہن رکھی تھی۔

اس موقع پر ایک پشتون بزرگ جس کا نوجوان بیٹا پچھلے 6 سال سے فوج کے ہاتھوں لا پتہ ہے، جبکہ ایک بوڑی عورت جسکا بچہ گزشتہ 12 سال سے لاپتہ ہے سمیت کئی لاپتہ افراد کے رشتہ دار بھی جلسے میں شریک ہوئے۔

پی ٹی ایم کا یہ جلسہ پشتون اکثریتی علاقے سہراب کے الآصف اسکوائر کے مقام پر منعقد ہوا۔ کراچی میں پی ٹی ایم کا یہ تیسرہ جلسہ تھا۔

اس دوران نورالدین جو کہ مرکزی رہنماء ہیں پی ٹی ایم کے نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہمارے تقاریر کے الفاظ پشتونوں کیساتھ کی جانی والی زیادتی کے ارد گرد رہیں گے۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!