راولپنڈی میں تحریک لبیک کا احتجاج، پولیس اور مذہبی جماعت کے ڈنڈابردار فورس میں تصادم

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے بروز اتوار کے روز اسلام آباد میں دھرنے کی کال دی تھی۔ تحریک لبیک کے انتظامیہ کے مطابق لوگوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جمع ہونا تھا، مگر لوگوں کے جمع ہونے سے قبل ہی حالات کشیدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تحریک لبیک پاکستان اور پولیس کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ تصادم تحریک لبیک پاکستان کے ڈنڈا بردار فورس اور پولیس کے مابین بھر رہا۔

اس تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او آر خان سمیت کئی پولیس اہلکار اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اتنی مقدار میں آنسو گیس کا استعمال کیا کریں بھی علاقوں کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی۔

تحریک لبیک پاکستان نے یہ احتجاج حالیہ فرانس میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے کر رہی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالا جائے اور فرانس سے ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!