ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی

لائن آف کنٹرول پر سیز فائیر کے معاہدے کی خلاف ورزی ایک بار پھر دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے خنجار اور چکری کے سیکٹرز ہر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی نے آبادی کو نشانہ بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ایل او سی پر انڈین آرمی نے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا۔ پاکستانی فوج نے جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کو کافی نقصان پہنچایا۔

اس قبل بھی بھارتی فوج نے چکری، نیزا پیر سیکٹر میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔

رواں سال میں اب تک بھارت نے 2580 مرتبہ سیزفائیر کی خلافورزی کی ہے جس میں 19 عام شہری شہید اور 199 زخمی ہوچکے ہیں۔

شیئر کریں

تبصرے بند ہیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!