پاک افغان سرحد سے ایف سی اور لیویز کو ہٹا کر ریگولر فوج تعینات کردی گئی

پاکستانی فوج
ریگولر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ افغانستان صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر ایف سی، لیویز اور دیگر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج کو تعینات کر دیا گیا۔

ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی ایف سی بلوچستان اور دیگر نیم فوجی دستوں کو سرحدی گشت سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

ان نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج کے باقاعدہ دستے سرحد کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ”یہ فیصلہ افغانستان کی غیرمستحکم صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد افغانستان سے آنے والے مہاجرین، مسلح جوانوں اور عسکریت پسندوں کو داخل ہونے سے روکنا ہے۔“

شیخ رشید نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ”قبل ازیں ایف سی اور دیگر ملیشیاز غیرقانونی تارکین وطن اور سمگلنگ وغیرہ کو روک رہی تھیں مگر موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اب سرحد پر باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔“

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

سمیع اللہ خان ایک نوجوان بلاگر ہیں جو سماجی مسائل، حالات حاضرہ کے علاوہ اصلاحی طنز و مزاح بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ’خوشحال‘ کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!