افغان ٹی وی کو انٹرویو: شاہ محمود قریشی عمران خان کے ‘اسامہ شہید’ والے بیان کا دفاع نہ کر سکے

اسامہ بن لادن شہید ہیں یا نہیں؟، کے سوال پر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے۔

شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی: عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا کچھ میڈیا چینلز نے غلط اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

اسامہ بن لادن سے متعلق سوال پر شاہ محمود خاموش ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسامہ کے حوالے سے حکومتی موقف واضح طور پر پیش نہ کر سکے۔

افغان ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اینکر نے وزیر خارجہ سے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق سوال کیا جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا کے چند حلقوں نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

اس پر میزبان نے وزیر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟
اس پر شاہ محمود قریشی نے کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!