قریشی محب سے: زبان کو لگام دو، ورنہ پاکستان تم سے بات کرنے کا بھی روادار نہیں ہوگا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کو آئینہ دکھا دیا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان قومی سلامتی کے مشیر محب الله کو انتباہ

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا افغان قومی سلامتی مشیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان پر تہمت لگاتے ہوئے شرم کرو، اپنا رویہ بدلو اور زبان کو لگام دو، ورنہ پاکستان تم سے بات کرنے کا بھی روادار نہیں ہوگا اور ، نہ ہی کوئی پاکستانی ہاتھ ملائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے افغان مشیر نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے ان کا خون کھول رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان قومی سلامتی کا مشیر امن دشمن کا کردار ادا کررہا ہے، امن کے قیام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، بہتر ہوگا اپنا رویہ بدل لے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!