وزیراعظم آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ہر شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کرینگے۔

وزیراعظم پاکستانیوں کے لئے ملازمتوں کے مواقعوں سمیت پاکستانیوں کی فلاح کے معاملے پر بات کرینگے۔

دونوں ممالک مشترکہ مفادات اور عالمی امور پر بھی بات چیت کرینگے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران مختلف ایم او یوز پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

شیئر کریں

وزیراعظم آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!