رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔

اسلام آباد: رمضان المبارک سن 1442 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز بدھ ہو گا۔

ڈی جی اوقاف پنجاب کے مطابق لاہورمیں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان مرکز رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

لاہور کے علاوہ کراچی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل کی شام عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری پہلے ہی پیشگوئی کر چکے ہیں کہ بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!