چئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہونے جا رہا ہے

اسلام آباد: (خوشحال آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج ایوان بالا یعنی سینیٹ کا بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے، آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئرمین کا انتخاب ہونا ہے، اور دیکھنا ہوگا کہ سینٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا تعلق اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا حکومتی اتحاد سے ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا ہے، سب سے پہلے اجلاس میں نو منتخب 48 سینیٹرز اپنا حلف لیں گے اور اس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ملتوی ہو جانے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹ چیئرمین اور سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔

سینٹ کا اجلاس دوبارہ آج شام کو منعقد کیا جائے گا، جس میں سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہو گا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پہلے سینیٹ چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا، ایوان بالا کی سربراہ یعنی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف بھی لیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام ف کہ سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ظفر شاہ سینٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے پریذائیڈنگ آفیسر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

شیئر کریں

تبصرے بند ہیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!