رمضان پیکیج، 19 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا علان

 

رمضان المبارک میں 7 ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، چینی40 روپے، گھی43، چائے50، آٹا ساڑھے 30 اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملےگا، دالیں30 روپے تک، دودھ ، مشروبات، چاول سستے ملیں گے، ای سی سی کا اجلاس

اسلام آباد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی، رمضان پیکج میں 19 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں50 فیصد کمی کردی جائے گی، رمضان المبارک میں 7 ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، چینی40 روپے، گھی43، چائے50، آٹا ساڑھے 30 اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملےگا، دالیں30 روپے تک، دودھ ، مشروبات، چاول سستے ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ ان اشیاء پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان میں چینی 68 روپے، گھی 175کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا800 روپے ميں دستياب ہوگا۔

عام بازار کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 40 روپے، گھی 43 ،چائے50، آٹا ساڑھے 30 کلو اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملےگا۔
اسی طرح دالیں جن میں دال چنا، مونگ، ماش اور سفید چنے کی قيمت بھی 10 سے 30 روپے تک، دودھ، مشروبات پر 20 روپے،چاول پر 12 روپے، بیسن، کھجور،مصالحہ جات پر 10 روپے رعایت ملےگی۔ بتایا گیا ہے کہ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رمضان پیکیج کا بجٹ بڑھایا گیا ہے۔

شیئر کریں
براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!