طالبان کے حملوں کا بدلہ ہم سے لیا جا رہا ہے: وزیرستان کے عوام کا پاک فوج سے شکوہ

وانا/میرانشاہ: (خوشحال آن لائن) مقامی ذرائع کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے کرفیو، بے جا تلاشیوں اور پکڑ دھکڑ سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ

تحصیل میرعلی کے ایک رہائشی نے نام نہ بتانے کی شرط پر ٹرائبل نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے پاک فوج کی چیک پوائنٹوں پر اضافی تلاشیاں جاری ہیں اور خواتین و بچوں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جبکہ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ

ایک اور شخص علی داوڑ نے کہا کہ مختلف علاقوں سے نوجوانوں کو بھی اٹھایا جا رہا ہے جنہیں تشدد کے بعد ایک روز بعد گھر کے قریب چھوڑدیا جاتا ہے ـ

وانا کے ایک دوکاندار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کرفیو نافذ ہے اور ہمیں روزمرہ کے مسائل میں مشکلات کا سامنا ہے ـ

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں مریضوں اور ضرورت مند افراد کو قیامت خیز حالات کا سامنا ہے جو گھر سے باہر سودا سلف لے آنے بھی نہیں نکل سکتے ـ

بنوں سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے ہماری دیہاڑی پر بھی اثر پڑا ہے اور پسنجر کم ملتے ہیں ـ

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں شمالی و جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور ایف سی پر ٹی ٹی پی جانب سے کئی حملے ہوئے جس میں بھاری جانی ومالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ـ

قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں پاک فوج سے ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ وہ حملوں کو روکنے میں ناکامی کے بعد عوام کو مشکلات میں ڈالتے ہیں ـ

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.
یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!