این اے 75 ضمنی انتخابات، “نتائج تبدیل کئے جا رہے ہیں”

گزشتہ روز پاکستان میں چار حلقوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے۔ ان چار حلقوں میں تین نشستیں قومی اسمبلی کے خالی ہوئی تھی اور ایک نشست خیبرپختونخوا کے ایک صوبائی اسمبلی کی خالی ہوئی تھی۔

ان چار نشستوں میں پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور پاکستان مسلم لیگ نون نے ایک صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر جیت حاصل کی، جبکہ ایک قومی اسمبلی کی نشست کے نتائج تاحال سامنے نہ آ سکے۔

نتائج سامنے نہ آنے والی نشست ڈسکہ این اے 75 کی ہے۔ اس حلقے کے نتائج سامنے نہ آنے کی وجہ 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج وقت پر جمع نہ کرنا تھا۔

پریذائیڈنگ آفیسرز کے مطابق یہ نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان خود سامنے لائے گا، حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے مطابق نتائج کو روکنے کے پیچھے نتائج کو تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے مطابق پی ایم ایل این کے امیدوار نے یہ نشست جیت لی ہے اور پریذائیڈنگ آفیسر ان نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہلکا ان کے 75 ڈسکہ کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج وقت پر سامنے نہ آ سکے، پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت یہ الزام لگا رہی ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے 23 اسٹیشنز کے نتائج اور تفصیلات غائب کیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ شب 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج وقت پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر ہوئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ان 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر نہ پہنچنے کی وجہ ان علاقوں میں ٹرن آؤٹ کا زیادہ ہونا اور ووٹوں کی گنتی سمیت فارمز کو پُر کرنے میں وقت زیادہ لگا۔

پریذائیڈنگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے بتایا کہ ایک تو نتائج کو تیار کرنے میں وقت لگا اور دوسرا راستے میں آتے ہوئے دھند تھا جس کی وجہ سے آنے میں تاخیر ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال سمیت پاکستان مسلم لیگ نون کی دیگر لیڈرشپ ان 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دے چکے ہیں۔

ن لیگ کے مطابق ان 23 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں میں ہی روپیری کی گئی ہے اور جس سے نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.
یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!