چاہتےہیں کہ افغانستان کے ساتھ فضائی آمد و رفت بڑھے، حکومت پاکستان
اسلام آباد: (خوشحال آن لائن) آج بدھ کے روز حکومت پاکستان نے افغانستان کے ساتھ فضائی آمد ورفت بڑھانے کا عندیہ دیا ہے ـ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) سربراہ ارشاد ملک نے افغان فضائی حکام سے ملاقات اور اس خبر کی تصدیق کی ہے ـ
افغان حکام بھی اسے خوش آئند قرار دے رہے ہیں تاہم چھان بین کے بعد وہ اس کی اجازت دیں گے ـ
ذرائع کے مطابق اگر ایسا ہوا تو افغانستان کے شہروں، کابل، مزار شریف، اور قندہار سے کراچی اور اسلام آباد کیلئے پروازیں ہوں گی ـ
یہ سلسلہ کب شروع ہوگا، اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ـ